the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ایک روسی ٹیلی ویژن چینل روسیاون نے گزشتہ ہفتے جنوبی روس میں گرکر تباہ ہونے والے طیارے کے ہوابازوں کی طرف سے کہے گئے آخری الفاظ کا متن جاری کیا ہے۔

ٹی وی نے کہا کہ ان کی طرف سے جاری کیے گئے  متن کو سرکاری خیال نا کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہوابازوں کو تیز ہواؤں کا سامنا تھا اوران کا طیارے پر کنٹرول بھی ختم ہو گیا جبکہ  طیارے کے خود کار نظام  کے بند ہونے کے بعد یہ طیارہ روستوف اون ڈون میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے پر سوار تمام 62 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہوابازوں کی گفتگو کے متن کے مطابق ایک پائلٹ یہ کہتا ہے کہ "پریشان نا ہوں" جبکہ اس کے کچھ ہی سیکنڈ کے بعد پائلٹ یہ کہتے ہوئے سنائی دیتا ہے "یہ نا کریں"۔ جبکہ ریکارڈ کیے



گئے آخری الفاظ میں کئی بار " (طیارےکو) اوپر اٹھانے" کا کہا گیا۔

رپورٹ میں ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا جب طیارے کے خود کار نظام کو بند کردیا گیا تو طیارے کو مستحکم رکھنے والا ایک پرکام کرنا شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے طیارہ" ہواباز کے کنٹرول پینل کے تحت کام نہیں کرتا ہے"۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پائلٹ نے ممکنہ طور پر غلطی سے طیارے کو کنٹرول کرنے والے خود کار نظام کو چلا دیا تھا۔

روسی تفتیش کار اس حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ جمعرات کو ان تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ اس حادثے کی پہلی ابتدائی رپورٹ کو آئندہ دو ہفتوں میں جاری کر دیا جائے گا۔

فلائی دبئی کمپنی کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے پانچ سالہ پرانے طیارے کا ایک سال قبل مرمت کے لیے تفصیلی معائنہ کیا گیا تھا اور 19 مارچ کو ہونے والا حادثہ اس کمپنی کی سات سالہ تاریخ کا پہلا مہلک حادثہ تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.